آپ کے فن کا عوامی ترجمان
اردو عکس محض ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم نہیں، بلکہ ایک ایسی ادبی اور ثقافتی تحریک ہے جس کا بنیادی مقصد روایتی پبلیشرز کی اجارہ داری کو ختم کر کے ہر قلم کار کو آگے بڑھنے کے یکساں، آزاد اور شفاف مواقع فراہم کرنا ہے۔
ہمارا ماننا ہے کہ تخلیق، ادب اور فن کسی خاص طبقے یا اشرافیہ کی جاگیر نہیں۔ اسی سوچ کے تحت ہم نے ایک ایسا عوامی اسٹیج تیار کیا ہے جہاں تجربہ کار اور نوآموز
لکھاریوں کے ساتھ ساتھ بصری فنکاروں (ویڈیو گرافر، فوٹوگرافرز، ڈیجیٹل آرٹسٹس اور کیلیگرافرز) کی آواز کو بھی برابری کی سطح پر سنا اور سراہا جائے۔
تحقیق و تنقید، افسانہ اور شاعری سے لے کر رنگوں اور تصویروں کی زبان تک، اردو عکس ہماری زبان، معاشرے اور ثقافت کا سچا اور کھرا عکس ہے۔ یہ ایک ایسا ڈیجیٹل مرکز ہے جہاں ہر اس شخص کے لیے جگہ موجود ہے جس کے پاس کہنے کو کوئی کہانی، دکھانے کو کوئی منظر، یا بانٹنے کو کوئی خیال ہے۔