تلاش ِ گوہر
تلاش ِ گوہر
اردو عکس تلاشِ گوہر ایک مستقل ادبی و تخلیقی پروگرام ہے جس کا مقصد نئے لکھاریوں، شاعروں، فنکاروں اور ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو اپنی صلاحیت وسیع تر قارئین اور ناظرین کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
تلاشِ گوہر میں شاعری، افسانہ، افسانچہ، تحقیقی و تنقیدی تحریر، خطاطی، مصوری اور اردو زبان و ادب سے متعلق ڈیجیٹل تخلیقی مواد شامل کیا جاتا ہے۔
موصول ہونے والی تخلیقات کا ماہانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ منتخب شرکاء کے لیے نقد انعامات، خصوصی ای-سرٹیفکیٹس اور اردو عکس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نمایاں اشاعت کے مواقع رکھے جاتے ہیں۔