کیا آپ تعلیمی اور تحقیقی کاموں میں مہارت رکھتے ہیں؟ اردو عکس کو اپنے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے لیے محنتی، قابل، اور باصلاحیت فری لانسرز کی تلاش ہے۔ اگر آپ مقالہ جات کی ترتیب و تدوین اور ٹائپنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو ہم آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
اردو پروف ریڈرز: (املا، قواعد اور جمیل نوری نستعلیق کے ماہر)
میگزین سب ایڈیٹرز: (اردو عکس میگزین کے مواد کو منظم اور ایڈٹ کرنے کے لیے)
اکیڈمک فارمیٹنگ ایکسپرٹس / ریسرچرز: (ایم فل/پی ایچ ڈی مقالہ جات کی فارمیٹنگ اور ڈرافٹنگ کے ماہر)
سوشل میڈیا ہینڈلرز: (فیس بک، ٹوئٹر، اور واٹس ایپ نیٹ ورکس کی روزانہ مینجمنٹ)
ویب سائٹ و ڈیجیٹل پلیٹ فارم مینیجرز: اردو عکس کی ویب سائٹس، آن لائن مواد اور اشاعتی صفحات کی تنظیم و نگرانی کے لیے۔
(کمیونٹی ماڈریٹرز: (سوشل میڈیا گروپس میں بہترین ماحول اور انگیجمنٹ برقرار
گرافک ڈیزائنرز اور ویڈیو ایڈیٹرز: (دلکش پوسٹرز اور سوشل میڈیا پروموز کے لیے)
ویژول آرٹسٹس: (ڈیجیٹل خطاطی اور اردو ادب سے متعلق آرٹ ورک کے لیے)
ڈیجیٹل مارکیٹرز (ایڈورٹائزرز): (سوشل میڈیا مہمات اور پروموشنز چلانے کے لیے)
تھنک ٹینک / آئیڈیا میکرز: (مستقبل کے پروجیکٹس اور نئے مقابلوں کی منصوبہ بندی کے لیے)
برانڈ ایمبیسڈرز: (مختلف تعلیمی اور ادبی اداروں میں اردو عکس کی نمائندگی کے لیے)
رضاکار (ایونٹس اور آن لائن مہمات میں معاونت کے لیے)
رضاکار یہ عہدے بغیر معاوضے کے ہوں گے، تاہم آپ کو اردو عکس کی جانب سے 'سرٹیفکیٹ آف ایکسپیرینس' اور ایک قومی سطح کے پلیٹ فارم کے ساتھ سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کیا جائے گا۔
بامعاوضہ عہدے دیگر تمام کیٹیگریز کے لیے شاندار سیلری پیکج دیا جائے گا، جس کا حتمی فیصلہ امیدوار کے ورک ایکسپیرینس (تجربے) اور ایکٹیوٹی (کام کی نوعیت) کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اگر آپ ہمارے ساتھ بطور فری لانسر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو اپنا مختصر تعارف اور سی وی یا اپنے کام کا کوئی نمونہ ہمیں واٹس ایپ کریں