تحقیقی مقالےیا ریسرچ پیپر میں املا کی معمولی غلطی، غیر واضح جملے یا گرامر کا نقص نگرانِ مقالہ اور غیر ملکی ممتحنین کے سامنے آپ کے برسوں کے کام کے وقار کو متاثر کر سکتا ہے۔ اردو عکس کی پروفیشنل پروف ریڈنگ اور ایڈیٹنگ سروس تمام شعبہ جات اردو، انگریزی، اسلامیات، تاریخ، اور سوشل سائنسزکے مقالات کو املا، قواعد، سنٹیکس اور فکری تسلسل کے لحاظ سے ہر قسم کے نقائص سے پاک کر کے اعلیٰ ترین علمی معیار پر لاتی ہے۔
املا، ہجے اور ٹائپوگرافیکل تصحیح:
اردو مقالات: مقتدرہ قومی زبان اور مستند لغات کے مطابق اردو املا، اعراب، اورعربی و فارسی تراکیب کے درست ہجے کی جانچ۔
انگریزی مقالات: اکیڈمک انگلش کے مستند ہجے (UK/US English Standards) اور ٹائپنگ کی تمام باریک غلطیوں کا خاتمہ۔
قواعد، صرف ونحو اور گرامر:
جملوں کی ساخت (Sentence Structure)، افعال و فاعل کا باہمی ربط (Subject-Verb Agreement)،زمانوں کا درست استعمال، اور نامکمل یا الجھے ہوئے جملوں کی درست اور معیاری تشکیل۔
رموزِ اوقافاور تکنیکی نشانات
ختمہ(Full stop)، سکتہ (Comma)،واوین (Quotation Marks)، قوسین(Brackets)، رابطہ (Colon) اوران ٹیکسٹ سائٹیشن کے کوما اور بریکٹس کا قواعد کے مطابق برمحل استعمال۔
فکری تسلسل،سلاست اور اکیڈمک اسلوب:
تحریر میں سے غیر ضروری تکرار کا خاتمہ، فکری ربط (Logical Flow)، اور پیراگرافز کے مابینسلاست پیدا کرنا تاکہ مقالہ پڑھنے والے کے لیے پرکشش، واضح اور باوقار لگے۔
ہمارے کوریج کے شعبہ جات (Supported Academic Fields)
ہم تمام ڈسپلنز کے تھیسس، ڈیزرٹیشنز اور ریسرچ آرٹیکلز کی پروف ریڈنگ کرتے ہیں:
اردو و علاقائی زبانیں: ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی اردو ادب، تنقید اور لسانیات۔
انگریزی شعبہ جات: انگلش لٹریچر، اپلائیڈ لنگوسٹکس، اور ای ایل ٹی (ELT) کے مقالات۔
اسلامیات و اقبالیات: قرآنی و حدیثی حوالہ جات، عربی متون کی درست املا اور تحقیقی مقالات۔
سوشل سائنسز و ہیومینیٹیز: تاریخ، سیاسیات، سماجیات، بین الاقوامی تعلقات (IR)، ابلاغِ عامہ اور ایجوکیشن۔