اردو عکس تلاشِ گوہر
آپ کے فن کا عوامی اسٹیج (ہر ماہ نیا مقابلہ، نئے فاتحین)
کیا آپ کے قلم میں جادو ہے؟ کیا آپ کے رنگوں میں کہانیاں چھپی ہیں؟ اردو ادب اور فنون لطیفہ کی ترویج کے لیے 'اردو عکس' لایا ہے اپنی نوعیت کا سب سے منفرد اور مستقل ڈیجیٹل ٹیلنٹ ہنٹ!
مقابلے کی کیٹیگریز:
ادبی اصناف: غزل، نظم، افسانہ، مائیکرو فکشن (افسانچہ)، اور تحقیقی و تنقیدی مضامین۔
فنونِ لطیفہ و خطاطی: روایتی کیلیگرافی، ڈیجیٹل خطاطی، اور اردو ادب کے موضوعات پر مبنی پینٹنگز یا خاکے۔
ڈیجیٹل میڈیا: اردو زبان و ادب کی ترویج کے لیے شارٹ ویڈیوز، کتابوں کے ریویوز، اور پوئٹری وائس اوورز (دورانیہ: 1 سے 3 منٹ)۔
انعامات اور ماہانہ نتائج:
یہ فن کا ایک مستقل کارواں ہے، اس لیے مواد جمع کروانے کی کوئی حتمی ڈیڈلائن نہیں!
آپ اپنا فن پارہ یا تحریر کسی بھی وقت ہمیں بھیج سکتے ہیں۔ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو تمام کیٹیگریز کے بہترین تخلیق کاروں کا اعلان کیا جائے گا
ہر کیٹیگری میں اول، دوم، اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیے شاندارکیش پرائز (نقد انعام) ۔
فاتحین کے لیے خصوصی ای-سرٹیفکیٹس۔
بہترین تخلیقات کو اردو عکس کی آفیشل ویب سائٹ، میگزین اور وسیع سوشل میڈیا نیٹ ورک پر تخلیق کار کے نام کے ساتھ نمایاں فیچر کیا جائے گا۔
شرائط و ضوابط:
طبع زاد مواد: آپ کی تخلیق کا 100% اوریجنل ہونا لازمی ہے۔ کاپی شدہ، کسی اور کے نام کی، یا مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ انٹری فوری منسوخ تصور ہوگی۔
تخلیق کا معیار: کیلیگرافی اور آرٹ ورک کی تصاویر ہائی ریزولوشن (HD) ہونی چاہئیں۔ ویڈیوز واضح ہوں اور ان پر کسی دوسری ایپ کا واٹرمارک موجود نہ ہو۔
اشاعت کے حقوق: اردو عکس کے پاس یہ حق محفوظ ہوگا کہ وہ مقابلے کے لیے موصول ہونے والی بہترین تخلیقات کو اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شائع کرے۔
حتمی فیصلہ: پوزیشنز اور انعامات کے حوالے سے اردو عکس کے ادارتی بورڈ اور جیوری کا فیصلہ حتمی اور ناقابلِ چیلنج ہوگا۔
آج ہی اپنی تخلیقات بھیجیں اور اس ادبی جمہوریت کا حصہ بنیں:
مقابلہ جاتی مواد ارسال کریں:urduaks@gmail.com